پاکستان جونیئر ہاکی انڈر ایٹین ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئی
پاکستان کی انڈر ایٹین جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چین کے شہر دازھو روانہ ہو گئی ہے۔ٹیم کی روانگی ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث مقررہ وقت سے مؤخر ہوئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 5 جولائی کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا،جبکہ چھ جولائی کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔آٹھ جولائی کو بنگلہ دیش سے ٹاکرا ہوگا، جبکہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ میزبان چین کے خلاف نوجولائی کو شیڈول ہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔