لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا گیا۔ وہ لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ "وزیراعظم، عسکری اور سول قیادت نے جس اتفاق سے فیصلے کیے، ان کے مثبت نتائج پوری دنیا نے دیکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں کئی سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔
ایران کے خلاف پابندیوں پر پاکستان نے برملا حمایت کی، جس پر ایرانی پارلیمنٹ میں "تشکر پاکستان” کے نعرے لگائے گئے۔آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا "حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا، لیکن اب ن لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی نے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، اور دونوں جماعتوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔”
انہوں نے کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کہیں بھی ہو، قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔”اسحاق ڈار نے یاد دلایا کہ "2022 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔ اگر اس وقت حکومت میں تبدیلی نہ آتی، تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔