جکارتہ :انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
میچ کے چوتھے منٹ میں مریم محمود نے پہلا گول اسکور کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جب کہ 26ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔ کرغزستان نے 69ویں منٹ میں ایک گول کیا، لیکن اس کے بعد پاکستان کی دفاعی لائن نے مخالف ٹیم کو مزید کوئی موقع نہ دیا۔یہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے انڈونیشیا کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ پاکستان کو ابتدائی میچ میں چائنیز تائی پے کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو سراہا۔