وفاقی وزیربحری امورجنید انوار چوہدری نےماہی گیری میں جامع اصلاحات کا اعلان کردیا،اس اقدام سے پاکستانی مچھلی کی قیمت کئی گنا بڑھے گی۔
وزیربحری امورنےکہا ماہی گیری کے نقصان دہ طریقوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے،کورنگی فِش ہاربر کی بحالی اور نئی سہولیات کا آغازہوچکا،ایکسپورٹ فیس اصلاحات سے آمدنی 25کروڑ روپےتک پہنچ گئی، اصلاحات سے ٹونا برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔مزیدکہا پاکستان عالمی ٹونا گورننس میں قائدانہ کردار ادا کرے گا،ٹونا انڈسٹری سے 20 کروڑ ڈالر آمدنی کی توقع ہے،پاکستان کو ٹونا کوٹہ الاٹمنٹ میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی،عالمی منڈی میں پاکستانی ٹونا کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔