نجی تھنک ٹینک الفابیٹا کور نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو روشن قرار دے دیا۔
نجی تھنک ٹینک الفابیٹا کور کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2023 کی سست روی کے بعد اب وینچر اور گروتھ کیپیٹل کے منظرنامے میں اسٹریٹجک ری سیٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔اے بی کور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کار واپس آرہے ہیں اور اب وہ زیادہ سمجھداری سے فیصلے کر رہے ہیں۔
2025 کی پہلی ششماہی میں اگرچہ سودے کم رہے مگر وہ زیادہ سوچ سمجھ کر کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اب سرمایہ کار وسعت کے بجائے منافع کو ترجیح دے رہے ہیں اور مضبوط مالی ڈھانچے اور مستحکم آمدن والی کمپنیوں میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔کمپنیوں کی قیمتوں یعنی ویلیو ایشنز پر دباؤ ہے جس نے سرمایہ کاری کے انداز کو بھی بدل دیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فن ٹیک، لاجسٹکس اور ایگری ٹیک کے شعبے سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔