صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ امام حسین اوران کے ساتھیوں نے کربلا میں شجاعت کی داستانیں رقم کیں۔ یوم عاشور انہی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یوم عاشور پر صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام صبر کا درس دیتا ہے۔ جس پر ہر مسلمان کوعمل پیرا ہونا چاہیے۔ اسوۂ حسین پر چل کرہی دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں نے اسلام کو نئی حیات بخشی۔ نواسہ رسول ﷺ نے اپنی جان دے کر دین کی پاسبانی کی۔ امت مسلمہ کو فلسفہ شہادت امام حسین سمجھنے اوراپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر اتفاق، رواداری اورتحمل مزاجی کو اپنانا ہوگا۔ امام حسین نے کربلا میں علم حق بلند کرکے حق و باطل کا فرق واضح کردیا۔ انہی سنہری اصولوں پرچل کر معاشرے کو امن کا گہوارا بنایاجا سکتا ہے۔