Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے، صدر مملکت

Web Desk by Web Desk
جولائی 6, 2025
in پاکستان
0
نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر ، منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک درخشاں اور لازوال باب ہے، جو ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔یہ دن نواسۂ رسول ﷺ , حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جو باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف قربانی، وفا اور صبر کی ایک بے مثال داستان ہے بلکہ ایک روشن چراغ بھی ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں حق اور سچائی کا راستہ دکھاتا ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ امامِ عالی مقام کی شہادت کسی سیاسی یا وقتی مصلحت کا نتیجہ نہ تھی، بلکہ یہ ایک الہیٰ مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر صرف ایک جنگ نہیں لڑی گئی، بلکہ وہاں ضمیر، کردار، اور دین کی اصل روح کا امتحان تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثاروں نے بھوک، پیاس اور موت کی شدت کو قبول کر کے تاریخِ انسانیت کو وہ سبق دیا جسے زمانہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ ان کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور یہ اصولوں پر ڈٹ جانے کا، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا اور حق کی خاطر ہر قربانی دینے کا عظیم پیغام ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ آج اگر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز پر غور کریں تو محسوس ہوگا کہ ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے۔ ہمیں امام حسین رضی اللہ عنہ کے راستے پر چلتے ہوئے نہ صرف اپنے نفس کی اصلاح کرنی ہے بلکہ اپنے نظامِ حکمرانی، سماجی رویوں، اور قومی ترجیحات کو بھی ایمانداری، شرافت اور فلاحِ عامہ پر استوار کرنا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین رضی اللہ عنہ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے اور بھائی چارے، محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔

Previous Post

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب، 50 افراد ہلاک

Next Post

محرم الحرام صبرکا درس دیتا ہے جس پر ہر مسلمان کوعمل پیرا ہونا چاہیے،عبدالعلیم خان

Next Post
محرم الحرام صبرکا درس دیتا ہے جس پر ہر مسلمان کوعمل پیرا ہونا چاہیے،عبدالعلیم خان

محرم الحرام صبرکا درس دیتا ہے جس پر ہر مسلمان کوعمل پیرا ہونا چاہیے،عبدالعلیم خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم