ایمسٹرڈیم: پاکستان کے فرید عارف اور ریان ملک نے اوپن مینز ڈبل اسکل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
اوپن مینز ڈبل اسکل ریس کا مقابلہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوا جس میں فرید محمد عارف اور ریان ملک نے کے بی سی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈچ انٹرنیشنل یوتھ ریگاٹا 2025 کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں 8 ممالک پاکستان، نیدرلینڈز، بیلجیئم، جرمنی، برطانیہ، فرانس، یوکرین اور امریکا کے 800 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔فرید اور ریان نے بہترین ہم آہنگی اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ان کی برتری اتنی واضح تھی کہ فنش لائن پر دوسری کشتیاں نظر ہی نہیں آ رہی تھیں۔