پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سے کے آغاز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔اسٹاک ایکس چینج میں آج دوران ٹریڈنگ1300سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس بڑھ کر 133325 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی بازارِ حصص نے شاندار تیزی کے ساتھ تاریخی بلندیوں کو چھونا شروع کر دیا ہے، جس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ نئے مالی سے کے آغاز سے ابتک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 8 ہزار پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔