اسرائیل نے یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔
اسرائیلی وزیردفاع کاکہنا ہےکہ الحدیدہ، سلف،راس عیسیٰ اور راس قطب پاور پلانٹ پرحملہ کیا،اس کے علاوہ یمن میں الحدیدہ پورٹ سمیت حوثیوں کے دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا،جواب میں یمنی حوثیوں نے فضائی دفاع میں میزائلوں سے اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں اور اسکے آس پاس موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔گزشتہ روز قبل یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔،جس میں تل ابیب کے بن گورئیان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایاگیا،حملے کے بعد بن گورئیان ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔