امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہو گئی
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرکاونٹی میں 28 بچوں سمیت 68 ہلاکتیں ہوئیں،جہاں 10 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں،ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے دیگر کاؤنٹیز میں کم از کم مزید 10 اموات کی تصدیق کی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید طوفان کا امکان ہے۔امریکی صدر نے سیلاب سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔