Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Web Desk by Web Desk
جولائی 7, 2025
in پاکستان
0
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پرفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام عسکری قیادت نے عظیم ہیرو کو خراج عیقدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نےحوالدار لالک جان شہید کوخراج عیقدت پیش کیا،نیول چیف،ائیرچیف اورمسلح افواج نےبھی بہادرجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

کہاحوالدار لالک جان نےکارگل کی جنگ میں مادر وطن کےدفاع میں جام شہادت نوش کیا،حوالدار لالک جان نے بےمثال بہادری سے دشمن کے حملوں کو پسپا کیا اور شدید زخمی ہوکربھی پوسٹ کا دفاع یقینی بنایا۔ حوالدار لالک جان فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے وقت تک لڑتے رہے۔افواج پاکستان اورقوم ان کی قربانی کو بےپناہ احترام کےساتھ یادکرتی ہے۔ شہید کی میراث مسلح افواج کی موجودہ اورآنے والی نسلوں کیلئےمشعل راہ ہے۔

Previous Post

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا

Next Post

ننگرپارکر: پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا، ایک کی لاش برآمد

Next Post
ننگرپارکر: پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا، ایک کی لاش برآمد

ننگرپارکر: پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا، ایک کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم