ننگرپارکر میں پانی کے ریلے میں پھنسے 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی لاش برآمد کرلی گئی۔
ضلع تھرپارکر کے پہاڑی علاقے ننگر پارکر میں واقع مایا ڈیم کے قریب 12 سیاح واپسی پر بھٹک گئے اور پانی میں پھنس گئے۔ پولیس کو سیاحوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی تو پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے پھنسے 11 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔
حکام کے مطابق کراچی کے رہائشی لاپتا سیاح طلحہ کی لاش گوڑدروندی سےمل گئی، تحصیل انتظامیہ کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹوں کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

