جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چھبیس ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز ، ہائیکورٹ بار ، کراچی بار کے عہدیداران ، سینئر وکلاء اور مختلف غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔
تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار مزار قائد پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھے۔ جسٹس محمد جنیدغفار نے مزار قائد پر میوزیم کا دورہ بھی کیا.