پشین کے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔
فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لےکر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا۔معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے فیض الحق کا کہنا تھاکہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کرسکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش اسکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی ہمت افزائی سے پوری ہوئی۔میٹرک پاس کرنے کی خوشی میں اسکول کے اساتذہ اور عملے نے فیض الحق کو پھولوں کے ہار پہنائے۔