اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، اگر ان کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ قاسم اور سلیمان سیاست کرنے نہیں بلکہ اپنے والد کی رہائی کے لیے پاکستان آرہے ہیں ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جواں مردی سے جیل کاٹی ہے، ان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان برطانوی شہری ہیں، وہ یہاں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔اس کے علاوہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان آنا چاہیے تاکہ وہ دیکھیں کہ ان کے والد نے ملک سے ساتھ کیا کھلواڑ کیا، پاکستان آئیں، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں ہم سکیورٹی دیں گے، اگر لاقانونیت اور بغاوت کی تو 26 نومبر سے زیادہ مرمت کریں گے۔