Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پولیس حکام کا بیان سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 10, 2025
in پاکستان
0
حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پولیس حکام کا بیان سامنے آگیا

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہوا تھا جب کہ حمیرا اصغر کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی۔

ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید بتایا کہ فلیٹ سے ملےکھانے پینے کے سامان پرایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے تاہم اس کیس میں مزید تحقیقات کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس میں ایک سے 2 روز لگ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش ’ ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج ‘ پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔علاوہ ازیں حمیرا اصغر کی لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Previous Post

اگر عمران خان کے بیٹوں کا مقصد انتشار پھیلانا ہے تو پاکستان آنیکی اجازت نہیں ہوگی: عقیل ملک

Next Post

حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردیں

Next Post
حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردیں

حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم