لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ذاتی معاون اور فیشن کے حوالے سے ان کی مشیر نتاشا آرچر نے 15 سالہ خدمات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی جریدے ’پیپل‘ کے مطابق نتاشا آرچر اب اپنا ذاتی کنسلٹنسی ادارہ شروع کرنے جا رہی ہیں جس کی مزید تفصیلات جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔37 سالہ نتاشا آرچر 2010 میں شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کی ذاتی معاون مقرر ہوئی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ نہ صرف کیٹ کی قریبی ساتھی بن گئیں بلکہ ان کی غیر رسمی اسٹائلسٹ بھی سمجھی جاتی تھیں۔
جریدے کے مطابق 2019 میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی نتاشا کا کردار سامنے آیا کیونکہ انہوں نے ہی شہزادہ ولیم کو روایتی پاکستانی شیروانی پہننے پر قائل کیا تھا۔نتاشا نے ماحول دوست فیشن کو فروغ دیتے ہوئے شہزادی کیٹ کے ملبوسات میں ’اپ سائکلنگ‘ (پرانے کپڑوں کو نیا انداز دینے) کا رجحان بھی متعارف کروایا۔