Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے:کور کمانڈرز کانفرنس

Web Desk by Web Desk
جولائی 11, 2025
in پاکستان
0
بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے:کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، بھارت کی دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینےکی بے بنیاد کوشش ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا کہنا تھا کہ درحقیقت دنیا واضح طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے بدظن ہوتی جارہی ہے، دنیا بھارت کے ہندوتوا انتہاپسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکا کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، دورہ امریکا کے دوران امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات پر مؤقف پیش کیا گیا، اعلیٰ سطح امریکی قیادت کو علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہ راست پیش کیا گیا۔

فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں داخلی و خارجی سلامتی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فورم نے طاقت کے استعمال کے بڑھتے عالمی رجحان کو بحیثیت ترجیحی پالیسی ٹول استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔فورم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز سے مذموم ایجنڈا مزید آگے بڑھانےکی کوشش کر رہا ہے، اس بھونڈی کوشش کا مقصد بھارت کا خطے میں نیٹ سکیورٹی پرووائڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ طور پر پیش کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےدہشت گرد پراکسیز کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ ایران، ترکیے، آذربائیجان، سعودی عرب اور یو اے ای کےدوروں پر فورم کو آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا، فورم کو جنگ کی بدلتی نوعیت، ابھرتے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنےمیں پاک بحریہ اور فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتمادکا اظہارکیا۔

Previous Post

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

Next Post

دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Next Post
دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم