Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Web Desk by Web Desk
جولائی 11, 2025
in پاکستان
0
دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سے اغوا کیے گئے 9 بے گناہ مسافروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدلی اور درندگی کا ثبوت دیا اور ریاست اس کا سخت جواب دے گی۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے ۔ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ ہم فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے ۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سےلاہور جانیوالی بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہید کردیا.واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں شہید کر دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشت گرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ترجمان شاہد رند نے واقعے کو ماضی کے واقعات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

Previous Post

بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے:کور کمانڈرز کانفرنس

Next Post

اماراتی ائیرلائن کا ٹکٹ کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکےگا

Next Post
اماراتی ائیرلائن کا ٹکٹ کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکےگا

اماراتی ائیرلائن کا ٹکٹ کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکےگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم