اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، پشاور، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال اور دیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار، اور لسبیلہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں موسم کی شدت کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہو گا۔