اپوزیشن کے معطل ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، شعیب صدیقی، سلمان رفیق اور دیگر شامل ہیں۔ اپوزیشن ارکان کے نام آج فائنل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔حکومت نے اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر کمیٹی تسکیل دیدی، جس میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، شعیب صدیقی، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی اور ق لیگ سے شافع حیسن بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن مذاکرتی کمیٹی کے نام آج اسپیکر آفس کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر معطل ارکان کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی آج ہی بنائیں گے اور اسپیکر کو ارکان کمیٹی کے نام دیں گے۔اپوزیشن ارکان نے کل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی ارکان سے ملاقات کی تھی، اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا سیشن اتوار کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر اسپیکر اپوزیشن کیخلاف ریفرنس ڈارپ کردیں گے۔