لاہور میٹرو بس کی کروڑوں کی تنصیبات نشہ کے عادی افراد کے نشانے پر، حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر منشیات کے عادی افراد مختلف مقامات سے جنگلا اتار کر لے اڑے، جنگلہ چوری کی وارداتیں فیروز پور روڈ، جین مندر، چوبرجی اور دیگرعلاقوں میں ہوئیں، پلرز پر لگے گملے اور فریم بھی غائب ہوگئے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
لاہور میں میٹرو بس کی کروڑوں روپے مالیت کی تنصیبات نشے کے عادی افراد چوری کرنے لگے، انتظامی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ناقص سیکیورٹی نظام کی وجہ سے ٹریک کا کروڑوں کا جنگلا نشئی لے اڑے، فیروز پور روڈ، چوبرجی، جین مندر، قرطبہ چوک سے جنگلے چوری ہوگئے، پلرز پر لگے گملے اور فریم بھی غائب ہوگئے۔میٹرو بس سروس کے جنگلے غائب ہونے سے پیدل افراد ٹریک سے سڑک کراس کرنے لگے، جس سے شہریوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کا کہنا ہے کہ معاملے کا علم ہے، میٹرو بس ٹریک پر سیکیورٹی بڑھائیں گے، ایسے واقعات روکنے کیلئے میٹرو ٹریک پر کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی