بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 مسافروں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا۔
مقدمےمیں قتل اورانسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں،جمعرات کو دہشت گردوں نے لورالائی اور موسیٰ خیل کےدرمیان قومی شاہراہ پرنومسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد بسوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اٹک کے محمد بلال کی نمازہ جنازہ رات گئےادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی جنڈ اورعلاقہ مکینوں نے شرکت کی،واقعے میں قتل ہونے والے کامونکی کے 40 سال کے صابرحسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،تدفین آبائی گاؤں صائب کے قبرستان میں کی گئی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی