Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
جولائی 12, 2025
in پاکستان
0
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم پر ہم سب آواز بلند کرتے ہیں، بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا صحت ہے، شعبہ صحت کی ترقی کے لیے مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں، صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج اب بھی جاری ہے، صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحت کارڈ نجی ہسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا تھا، صحت کارڈ کی آڈٹ رپورٹس جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب نے نہ پہلے ان کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیا اور نہ اب دے گا، پی ٹی آئی کی تحریک کے لیے کے پی حکومت سے فنڈز نکلوانے کی خبریں ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ طوفانی بارش میں پانی کا جمع ہونا ایک قدرتی امر ہے، بارش کے پانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، سوشل میڈیا پر آنے والی تصویریں ڈی ایچ اے کی تھیں، ڈی ایچ اے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ڈی ایچ اے کے لوگ جن کو ووٹ ڈالتے ہیں ان سے پوچھیں۔

Previous Post

بلوچستان میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ تھانہ ژوب میں درج کرلیا گیا

Next Post

محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور

Next Post
بھارت کو اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچنا پڑے گا:محسن نقوی

محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم