Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے: فضل الرحمان

Web Desk by Web Desk
جولائی 13, 2025
in پاکستان
0
پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے: فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سے ہی آئے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے متعلق پارٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے۔ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ فاٹا انضمام غلط فیصلہ تھا جس کو سب پارٹیوں کو تسلیم کرنا چاہیے ، کل قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، ان سے مشاورت کریں گے، ہم نے پہلے بھی فاٹا کے عمائدین کے مشورے سے فیصلے کرنا چاہے، انضمام مقصد نہیں تھا، بات قبائل کے سیاسی مستقبل کی تھی، انضمام کی تجویز آئی تھی ہم نے کہا نہیں، قبائل کو اختیار دو، فاٹا سے متعلق قبائلی مشران کی مشاورت ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں کتنے پشتون ہیں اور کتنے صوبے سے ممبر ہیں ؟ کمیٹی نے جے یو آئی سے نام مانگا ہے اور ہمیں فریق تسلیم کیا ہے، ہمارے صوبہ کا پیسا صرف اس لیے ہے کہ مراعات لی جائیں، کے پی اور بلوچستان میں جس بچے پر ظلم ہوتا ہے، میں ان کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں، 8 سال ہو گئے ہیں فاٹا میں ایک پٹواری نہیں جاسکتا ہے ، جمعیت علمائے اسلام سے بڑھ کر کس نے ملین مارچ کیے، عوام کا مورال بلند کرنے کےلیے پشاور میں ملین مارچ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سیاستدان جیل جاتا ہے لیکن تحریک صرف رہائی کےلیے نہیں ہوتی، تحریکیں عظیم مقاصد کےلیے ہوتی ہیں، پی پی، مسلم لیگ ن اور اے این پی سے اختلاف ہیں پر دشمنی نہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان دشمنی تو نہیں ہے، دونوں کے درمیان تلخ زمانہ گزرا ہے۔ پشاور: امن و امان سے متعلق اپوزیشن نے بات چیت کی تو بیٹھ کر بات کریں گے، تمام سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کر لینا چاہیےکہ انکی کوئی سیاسی بصیرت نہیں، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے،3صوبے بےامنی کی لپیٹ میں ہیں، حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں اور جیبیں بھر رہےہیں، غریب عوام دہشت گردی سے متاثر ہو رہی ہے۔

Previous Post

پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا

Next Post

بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Next Post
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم