کرک میں بھائی نے بڑے بھائی کو بیوی بچوں سمیت قتل کردیا۔
کرک کے علاقے سورڈاگ میں خاندانی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی بھابھی اور دو کمسن بھتیجیوں کو قتل کردیا۔ فائرنگ سے ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔مرنے والوں میں نبیراللہ، اسکی اہلیہ امبرین دوبیٹیاں حلیمہ اور آمنہ شامل ہیں، واقعہ مبینہ طور پر تنازع خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔