Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 14, 2025
in تجارت
0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں زبردست تیزی ہے اور گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ریکارڈ ساز کاروبار ہوا۔

 

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

 

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

 

وزیراعظم کا اظہار مسرت

 

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک ایکسچینج کی ایک لاکھ 35 ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2350 پوائنٹس بڑھا تھا، کاروباری ہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 134299 پر گیا تھا۔

Previous Post

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Next Post

پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

Next Post
پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم