Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوکرینی صدر نے یولیا سویریڈینکو کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in بین الاقوامی
0
یوکرینی صدر نے یولیا سویریڈینکو کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کردیا

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کی موجودہ وزیرِ معیشت یولیا سویریڈینکو کو نئے وزیرِ اعظم کے طور پر نامزد کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی سربراہی کے لیے یولیا سویریڈینکو کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا ایکشن پلان جلد پیش کیا جائے گا۔صدر زیلنسکی کے مطابق انہوں نے یولیا سویریڈینکو کے ساتھ ملاقات میں یوکرینی معیشت میں بہتری لانے، شہریوں کے لیے امدادی پروگراموں کو وسعت دینے اور مقامی سطح پر اسلحے کی تیاری بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔

39 سالہ یولیا سویریڈینکو رواں برس اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے امریکا کے ساتھ ایک معدنیات کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، یہ معاملہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا باعث بننے والا تھا۔اگر یوکرینی پارلیمنٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی تو وہ موجودہ وزیر اعظم ڈینس شمیہال کی جگہ لیں گی۔ یاد رہے کہ یولیا سویریڈینکو یوکرین کی نائب وزیر اعظم بھی ہیں اور روس کے حملے سے چند ماہ قبل انہیں معیشت کی وزارت سونپی گئی تھی۔

Previous Post

سانحہ سوات: 384 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ پشاورہائیکورٹ میں جمع

Next Post

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر کردیا

Next Post
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر کردیا

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم