Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in کالم
0
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر کردیا

اسلام آباد: حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک 5 پارٹیوں نے ائیرلائن کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں سے 4 کو اسکروٹنی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے لیے اہل قرار دیا ہے۔ان شارٹ لسٹڈ بولی دہندگان کو منگل کے روز پی آئی اے کے مالیاتی اور عملیاتی ریکارڈ تک رسائی دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کو نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ نے بریفنگ دی۔آئی ایم ایف زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی پر مطمئن، پی آئی اے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کردیا.عثمان باجوہ نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سال 2025 کی آخری سہ ماہی تک مکمل کر لی جائے تاہم انہوں نے زور دیا کہ جب تک سرمایہ کار مکمل طور پر مطمئن نہ ہوں، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری عثمان باجوہ کے مطابق کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کے بیڑے کو موجودہ 19 طیاروں سے بڑھا کر کم از کم 45 طیاروں تک توسیع دینا ہوگی۔کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین نے پی آئی اے کے ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے 3 سے 5 سال تک نوکری کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملازمین کی فلاح کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری نجکاری کمیشن نے ارکانِ اسمبلی کو یقین دلایا کہ نجکاری کے معاہدے میں ملازمین کے تحفظ کو مدنظر رکھا گیا ہے، ائیرلائن کے عملے کی تعداد پہلے ہی 11 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کے معروف بزنس گروپس نے ائیرلائن میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ اُن کے پاس آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ موجود ہے جب کہ علاقائی ائیرلائنز کو بھی بولی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے کمیٹی کو بتایا کہ ائیرلائن نے فرانس کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں اور مانچسٹر کے لیے پروازیں بھی جلد دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی پچھلے سال کی نسبت کافی بہتر ہوئی ہے۔دوسری جانب کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ نیویارک میں واقع تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے لیے دلچسپی کی درخواستیں (EOIs) اگست میں طلب کی جائیں گی اور روزویلٹ ہوٹل کے لیے مالی مشیر ٹرانزیکشن اسٹرکچر کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

Previous Post

یوکرینی صدر نے یولیا سویریڈینکو کو ملک کا وزیر اعظم نامزد کردیا

Next Post

حکومتی مؤقف مسترد، آئی ایم ایف نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات ظاہر کردیے

Next Post
حکومت نے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کردیں

حکومتی مؤقف مسترد، آئی ایم ایف نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات ظاہر کردیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم