Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کا اس بار حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کو آئندہ حج کیلئے ترجیح دینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in پاکستان
0
حکومت کا اس بار حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کو آئندہ حج کیلئے ترجیح دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے اس بار حج سے محروم رہ جانے والے 60 ہزار سے  زائد عازمین حج کو  آئندہ حج کے لیے ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس  چیئر مین ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت دیگر شریک ہوئے۔جلاس میں عامر ڈوگر نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ جو 67 ہزار پرائیویٹ عازمین رہ گئے تھے ان کا مستقبل میں مسئلہ حل کیا جائے، ان کے حج واجبات واپس کیے جائیں اور انہیں حج 2026 میں اکاموڈیٹ کیا جا ئے۔

اس پر وفاقی وزیر مذہبی امور  نے کمیٹی کو بتایا کہ نجی حج اسکیم کے فریضہ حج سے محروم رہ جانے والے 63 ہزار عازمین کے 365 ملین ریال سعودی عرب میں پڑے ہیں، نجی حج ٹورآپریٹرز کی تنظیم چاہتی ہے کہ جو افراد گزشتہ سال حج کی سعادت سے محروم رہ گئے ان کو آئندہ سال ترجیح دی جائے۔

سردار یوسف نے مزید کہا کہ حج 2026کے لیے 4 لاکھ 55 ہزار عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے، وزیراعظم نے بھی ان عازمین کو اگلے سال ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار ہوجائے تو وہ کمیٹی میں پیش کردیں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے بھارت، بنگلا دیش اور ایران سمیت پاکستان کے قریبی ممالک کے حج اخراجات پر تقابلی بریفنگ طلب کر لی۔

اس موقع پر  وزارت مذہبی امور کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حج سستا کرنے کے لیے بحری جہاز کے ذریعے حج کرانے کی کوشش ہے، کہ وزیر داخلہ اور سیکرٹری مذہبی امور ان دنوں تہران میں ہیں، بحری جہاز کے ذریعے حج کرانے کا ممکنہ حل زیر غور ہے، ایک تجویز یہ بھی آرہی ہے کہ حاجیوں کی رہائش کے لیے اگر  پرتعیش عمارتیں حاصل نہ کی جائیں تو حج اور بھی سستا ہو سکتا ہے۔

Previous Post

حکومتی مؤقف مسترد، آئی ایم ایف نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات ظاہر کردیے

Next Post

آسٹریلیا سے بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر، 70 سالہ تاریخ میں دوسرا کم ترین اسکور

Next Post
آسٹریلیا سے بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر، 70 سالہ تاریخ میں دوسرا کم ترین اسکور

آسٹریلیا سے بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر، 70 سالہ تاریخ میں دوسرا کم ترین اسکور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم