Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلیا سے بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر، 70 سالہ تاریخ میں دوسرا کم ترین اسکور

Web Desk by Web Desk
جولائی 15, 2025
in کھیل
0
آسٹریلیا سے بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر، 70 سالہ تاریخ میں دوسرا کم ترین اسکور

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے ہرادیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم 2 مرتبہ 30، 30 رنز پر آؤٹ ہو چکی ہے۔ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔اسٹارک نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جب کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

Previous Post

حکومت کا اس بار حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کو آئندہ حج کیلئے ترجیح دینے کا فیصلہ

Next Post

2 سال پہلے نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب اُلٹ ہوا: ایرانی وزیر خارجہ

Next Post
2 سال پہلے نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب اُلٹ ہوا: ایرانی وزیر خارجہ

2 سال پہلے نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں فتح کی بات کی لیکن سب اُلٹ ہوا: ایرانی وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم