لاہور : لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ہے ۔ گلبرک ، سمن آباد ، اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی ، اچھرہ ، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
لاہور میں صبح سویرے سے ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس وقت بھی مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے اس کے علاوہ وقفے وقفے سے خوشگوار ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔