Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جاسکتی ہے: سپریم کورٹ

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in پاکستان
0
ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جاسکتی ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار پولیس سروس کے سینئر افسر تھے جو 3 بار ترقی سے محروم رہے حالانکہ ان کی 2013 سے 2018 تک تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کا کیس 2 ماہ میں میرٹ پر دوبارہ سنے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 2019 کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ فیلڈ پوسٹنگ کا نہ ملنا تھا جب کہ ترقی نہ دینے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہر سرکاری ملازم کو پرفارمنس پروموشن کے لیے زیرِ غور لایا جانا اس کا بنیادی حق ہے اور ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جا سکتی ہے۔عدالت نے ہائی پاورڈ سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بورڈ منٹس میں منفی ریمارکس بغیر ثبوت کے شامل کیے گئے اور درخواست گزار کی ساکھ پر کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ ترقی سے متعلق فیصلے شفاف اور بروقت کیے جائیں کیونکہ ریٹائرڈ افسران کو دیر سے انصاف دینا غیر منصفانہ ہے۔

Previous Post

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انعامات کے اعلان کا پول کھول دیا

Next Post

سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی

Next Post
سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی

سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم