Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in پاکستان
0
سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی

پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کی۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ عمران خان کی جانب سے مشال یوسفزئی سمیت مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نور الحق قادری کے ناموں کی منظوری دی گئی۔تاہم بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخالفت کے باوجود مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی۔

پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی مشال کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھے، علی امین گنڈاپور نے دو مرتبہ مشال یوسفزئی کو کابینہ سے بھی نکالا۔عمران خان نے علیمہ خان اور علی امین کی مخالفت کے باوجود مشال کو سینیٹ امیدوار نامزد کردیا

تاہم ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کی، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔فراز مغل کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اختیار ہے وہ نامزدگیاں کریں گے، علیمہ خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

Previous Post

ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جاسکتی ہے: سپریم کورٹ

Next Post

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

Next Post
عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم