Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی: گھروں سے چوری کے الزام میں گرفتار ملزمہ ایوارڈ یافتہ نکلی

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in پاکستان
0
کراچی: گھروں سے چوری کے الزام میں گرفتار ملزمہ ایوارڈ یافتہ نکلی

کراچی:شہر قائد کراچی میں ڈیفنس پولیس نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور چائے پلا کر گھروں کا صفایا کر کے کروڑ پتی بننے والی ایک اور ماسی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار گھریلو ملزمہ کی شناخت فرزانہ کوثر عرف مہرین کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بنگلے سے 65 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے کراچی سے فرار ہو گئی تھی، ملزمہ کو چند روز قبل فیروزآباد پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمہ نے گھر کے مکینوں کو نشہ آور گرین ٹی پلا کر بے ہوش کر دیا تھا، گرفتار ماسی مہرین سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین اسلام آباد کی جیل میں 3 سال گزار چکی ہے، قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم نے ایوارڈ دیا تھا، ایوارڈ جیل میں سلائی کا کام کرنے پر دیا گیا تھا۔ملزمہ مہرین نے پولیس کومزید بتایا کہ اس کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے اور لاہور میں بھی متعدد کیسز درج ہیں جبکہ کراچی میں دسمبر 2024 میں شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمہ نے چائے میں نشہ آور دوا پلا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور گھر سے سونے کے زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئی تھی۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ واردات مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے سے زائد کی تھی تاہم ملزمہ چوری کی واردات میں فیروز آباد تھانے میں چند روز قبل گرفتار ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر مدعیان وہاں گئے اور اسے شناخت کر لیا جس پر ڈیفنس پولیس نے بھی مقدمے میں ملزمہ کی گرفتاری ڈال دی۔ملزمہ فیروز آباد تھانے میں 3 چوریوں کے مقدمات میں بھی گرفتار ہے، ملزمہ کلفٹن اور گذری میں بھی گھروں میں کروڑوں روپے کی وارداتیں کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے بھی ایک کروڑ پتی ماسی شہناز کو گرفتار کیا تھا اور گرفتار ماسی حیرت انگیز طور پر شاہانہ زندگی گزار رہی تھی۔تفتیش کے دوران مجموعی طور پر متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، فلیٹس اور پرچون کی دکان کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں اور اس کے بینک اکاؤنٹس میں بھی لاکھوں روپے موجود پائے گئے تھے۔

Previous Post

چین کا طاقت کی سیاست اور دھونس کیخلاف ایرانی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

پشاور: مبینہ ناجائز تعلقات پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

Next Post
پشاور: مبینہ ناجائز تعلقات پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

پشاور: مبینہ ناجائز تعلقات پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم