Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: سیکرٹری پی ایچ ایف

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in کھیل
0
ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی: سیکرٹری پی ایچ ایف

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایونٹس کے لیے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے، وہ ہی کریں گے جو حکومت کہے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ قومی کھیل پر توجہ دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، انڈر 18 ایشیا کپ، جونیئر ایشیا کپ اور نیشنز کپ میں پاکستان کی ٹیموں نے فائنل کھیلے ہیں، ہماری ٹیموں کی اچھی کارکردگی پر ٹیموں کی تعریف کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، ہم نے 18 ویں رینکنگ سے شروع کیا اور ہم 12 نمبر پر آگئے ہیں، اس وقت پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کے حوالے سے نازک صورت حال میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ہماری حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس پر عمل کریں گے، ٹیم کو ایشیا کپ کے لیے بھارت بھجوانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنز کپ اور انڈر 18 ایشیا کپ کے علاوہ کھلاڑیوں کو باقی ٹورنامنٹس کے ڈیلی الاؤنس مل گئے ہیں، ہم نے ایک ارب یا 70 کروڑ روپے کی رقم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، سیکرٹری آئی پی سی اور ڈی جی پی ایس بی سے میٹنگ میں طے پایا ہے کہ ہم نے اخراجات کی تفصیل بنا کر دینی ہے، ہاکی کے لیے کم ازکم سالانہ 75 کروڑ روپے کا بجٹ درکار ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ کے لیے 21 جولائی تک نیوزی لینڈ سے جواب مانگ رکھا ہے، نیوزی لینڈ کے انکار کی صورت میں پاکستان کو موقع ملے گا، ہم سے ایف آئی ایچ نے اپنی دستیابی مانگ رکھی ہے۔

Previous Post

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Next Post

لیہ:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری

Next Post
لیہ:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری

لیہ:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم