لیہ:اس سلسلہ میں اشیاء ضررویہ کی اوور چارچنگ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے مارکیٹوں کے معائنے
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اشیاء ضررویہ کی اوور چارچنگ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کے معائنے کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ عمران ستار نے مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پر فروختگی کو چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائےگا۔