اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں علیمہ خان کو نوٹس جاری
انہوں نے کہا کہ شرکا نےعمران خان سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔دوسری جانب شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔