Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان

Web Desk by Web Desk
جولائی 17, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان

اسلام آبا د: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلٹی کمپنیوں کی جانب سے کروڑوں ڈالر کے فنڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کے اخراجات میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان ہے

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف نے 63 ہزار عازمین کے حج پر نہ جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی ہے، اب دوسری کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔سردار محمد یوسف کا کہنا تھا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نظام صلوۃ کا کلینڈر جاری کیا جائے گا، ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کو حج اورعمرہ کی طرز پر گروپوں میں بھیجا جائے گا،

وزیر مذہبی امور سے شیعہ علماء کونسل کے وفد نے بھی ملاقات کی، ملک میں امن و امان کے قیام اور مذہبی آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی کاوشوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر مذہبی امور نےپاکستانی حج اور عمرہ زائرین کی سہولتوں میں اضافے اور حج و عمرہ کے اخراجات میں کمی کیلئے سعودی ٹریول اور ہاسپیٹیلٹی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر فنڈ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کرنسی میں یہ 15 ارب روپے بنتے ہیں ، اس فنڈ سے پاکستانی زائرین کے حج اور عمرہ اخراجات میں 50 ہزار روپے کی کمی آئے گی۔

Previous Post

وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتادی

Next Post

پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

Next Post
پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم