Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی

Web Desk by Web Desk
جولائی 17, 2025
in کالم
0
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے میں تین-ایک سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو 3-1 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور ایران کے درمیان میچ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا۔

پاکستان کی جانب سے فیضان اللّٰہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ نے نمایاں کھیل پیش کیا۔ فیضان اللّٰہ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے۔میچ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا۔

کراس اوور راؤنڈ کے دونوں میچز جیت کر پاکستان اس مرحلے کے گروپ ایف میں ٹاپ پر رہا جبکہ کوریا کے خلاف پہلے راؤنڈ کی جیت کے پوائنٹس پاکستان نے کیری فارورڈ کیے تھے۔پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہو گا۔

Previous Post

پاک فضائیہ کا دستہ برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے پہنچ گیا

Next Post

شدید بارشیں/پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

Next Post
تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

شدید بارشیں/پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم