ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اندورن صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایے بڑھادیے ہیں۔
کوئٹہ میں رکشا مالکان نے بھی کرائیوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا۔