Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سابق حکومت کے بیانات نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا، عطا اللہ تارڑ

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in پاکستان
0
ڈی سی معطل کرنا کافی نہیں، استعفیٰ تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دینا چاہیے:عطا تارڑ کا سانحہ سوات پر رد عمل

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہی بیانات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پی آئی اے پر پابندیاں لگیں، جنہیں اب موجودہ حکومت کی کوششوں سے ختم کرایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی کی خاص توجہ کے باعث پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جو بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت ہے۔انہوں نے شالیمار ریکارڈنگ اینڈ براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ کافی عرصے سے اس ادارے کو بند کرنے کی بات چل رہی ہے جس سے سینکڑوں ملازمین کا روزگار خطرے میں ہے۔ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ادارہ بند نہ کیا جائے۔ عدالت نے ادارے کا بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر کام جاری ہے اور جلد عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے عدالت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے آڈیٹر کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا۔خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وہاں کرپشن عروج پر ہے اور بدانتظامی نے نظام کو مفلوج کر رکھا ہے۔ انہوں نے سوات میں سیاحوں کی جانوں کو لاحق خطرات پر بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہاں عوامی تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جا رہا۔

Previous Post

ٹڈاپ میگا کرپشن کیس : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری ہوگئے

Next Post

تاریخ پر تاریخ رقم! پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

Next Post
تاریخ پر تاریخ رقم! پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

تاریخ پر تاریخ رقم! پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم