کراچی/لاہور:ایف بی آر کو دیے گئے اضافی اختیارات کے خلاف کراچی اور لاہور میں مختلف تاجر تنظیموں کی کال پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تاہم تاجر برادری میں مکمل اتفاق نہ ہونے کے باعث کئی مارکیٹیں کھلی بھی رہنے کا امکان ہے۔
حکومت اور کراچی چیمبر کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ فیڈریشن چیمبر نے مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔فیصل آباد چیمبر نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایف بی آر کے اختیارات میں کمی اور تحریری یقین دہانی نہ دی، تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔