ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اورکالا باغ کے مقام پر نچلے درجے اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجےکاسیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے21 جولائی سے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ڈی جی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کاخدشہ ہے۔