Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مردان: بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب

Web Desk by Web Desk
جولائی 19, 2025
in پاکستان
0
مردان: بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب

وزیر اعلیٰ کے پی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے اعضاء عطیہ کرنے پر سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔

مردان کے ایک خاندان نے انسان دوستی اور ایثار کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 14 سالہ جواد خان کے اعضاء عطیہ کیے تھے جو 5 مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بعد ازمرگ انسانی اعضاء عطیہ کرنے والے مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کی کرسی مرحوم جواد کے والد کو سونپی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے کہا کہ ایسے کار خیر سے نیک کاموں کی ترغیب ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ نے مردان میں گاؤں کے لیے سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے، تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور مرحوم کے اہل خانہ کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ جواد کے خاندان نے اس کا جگر ، گردے اور آنکھوں کے پردے 5 مریضوں کو عطیہ کیے تھے۔

Previous Post

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

Next Post

مردان: شہری کیجانب سے بیٹےکے اعضاء عطیہ کرنے سے 5 افرادکو نئی زندگی مل گئی

Next Post
مردان: بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب

مردان: شہری کیجانب سے بیٹےکے اعضاء عطیہ کرنے سے 5 افرادکو نئی زندگی مل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم