Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مردان: شہری کیجانب سے بیٹےکے اعضاء عطیہ کرنے سے 5 افرادکو نئی زندگی مل گئی

Web Desk by Web Desk
جولائی 19, 2025
in کالم
0
مردان: بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب

مردان میں ایک شہری نے جب حادثے میں زخمی اپنے بیٹےکے جینے کی امید کھودی تو اسے ہمیشہ دوسروں میں زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنے لاڈلے بیٹے کے اعضاء عطیہ کردیے۔ ایثار اور قربانی کے اس جذبے سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی۔

مردان کے علاقے رستم بازار کا رہائشی نورداد اپنے گھرکے قریب آٹاچکی چلا کر اہل خانہ کا پیٹ پالتاہے۔31 مئی کو اس کے لاڈلے بیٹے اور نویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ جواد خان کوگاڑی نے اس وقت ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جب وہ اسکول جا رہا تھا۔مختلف اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد تمام امیدیں دم توڑگئیں اوربیٹا وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانسیں لینے لگا، یہی وہ وقت تھا جب جواد کے باپ نے ضرورت مند مریضوں کا خیال کرتے ہوئے بیٹے کے اعضا ء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل کر لینے کے بعد بیٹےکی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیے، جس سے 5 اجنبی انسانوں کو نئی زندگی مل گئی۔

7 جون کو جواد کی تدفین کردی گئی ہے، جواد کے دیگر گھر والے بھی اعضاء عطیہ کیے جانے پر مطمئن ہیں۔جواد کے دادا کا کہنا ہےکہ ان کا پوتا تو روڈ حادثے میں چل بسا لیکن رستم میں بائی پاس روڈ بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔محلہ دار اورپڑوسی بھی جواد کے اہل خانہ کے اس فیصلے پرفخر محسوس کر رہے ہیں۔

Previous Post

مردان: بعد ازمرگ اعضاء عطیہ کرنیوالے نوجوان کے نام سے سڑک اور اسپتال منسوب

Next Post

ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاؤٹس کا آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

Next Post
ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاؤٹس کا آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

ہنگو میں پولیس اور ٹل اسکاؤٹس کا آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم