Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 20, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو شریک ہوئیں۔پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان نے بتایا کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ کیا ہے، ‏بات سینیٹ الیکشن سے بہت آگے نکل چکی ہے، ‏ان سیاسی پارٹیوں سے اندرونی ساز باز کیا ہمارے لیڈرکا نظریہ ہوسکتا ہے؟

خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ میرا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار ہے، جھکنے سے انکار ہے، مصلحتوں سے انکار ہے، بھاڑ میں جائے سیاست اور نشستیں، ہم اصول پرکھڑے ہیں اور رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم نے شعر پڑھا کہ ‘ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے’۔

حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے، طلحہ محمود
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار طلحہ محمود نے جیونیوز سے بات چیت میں کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں بھی ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے، حکومت اور اپوزیشن کے اجلاس میں مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئیں گی، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہےکہ معاہدے پر عمل درآمدکیا جائےگا، اپوزیشن بھی معاہدے پر عمل درآمد کرےگی، پی ٹی آئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناراض امیدواروں کے خلاف کاروائی کرےگی۔چیئرمین پی ٹی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ جن امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد نہیں کیا وہ کاغذات واپس لیں، سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونےکی صورت میں کارروائی ہوگی۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے ناراض امیدواروں کو اتوار سے پہلےکاغذات نامزدگی واپس لینےکی ہدایت کی ہے، اگر پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونےکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن سے مقابلے کی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 6، 5 سیٹوں کا معاہدہ ختم ہوجائےگا۔

Previous Post

سینیٹ انتخابات، کے پی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا

Next Post

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ

Next Post
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم