اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید بن خالد کی وفات کی خبر سن کر دل بے حد افسردہ ہے۔ اُن کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا اور انہیں بے شمار دعائیں اور خراج تحسین ملا۔وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ۔