ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق افراد میں سے4 کا تعلق خیبر پختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے24 گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کےمطابق 26جون سے اب تک ملک بھرمیں 221 لوگ جاں بحق ہوچکے،ملک بھر میں 592 افراد زخمی اور 804 مکان بھی تباہ ہوئے،200 مویشی ہلاک، 9 پل،ساڑھے 10 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔